لندن(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ نیا سال امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منازل طے کرے، بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، مشکل وقت میں ذیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔
قوم کو نئےسال کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا۔