قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں معاشی اور سلامتی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شامل ہوگی۔قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔ حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ جمعے کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More