جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری مشقوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،بائیڈن

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ جوہری مشقوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جوہری مشقوں پر بات نہیں کر رہا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب صدر یون سک یول کے اس بیان پر رد عمل میں کہا کہ واشنگٹن اور سیول امریکی جوہری اثاثوں سے متعلق مشقوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کورین صدر کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کے جواب میں امریکہ کے ساتھ جوہری مشقوں کا ارادہ رکھتے ہیں اور امریکہ سے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔
ایک اخباری انٹرویو میں جنوبی کوریا کے صدر نے کہا تھا کہ سیول اور واشنگٹن "شمالی کوریا کے جوہری خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکی جوہری اثاثوں پر مشتمل مشترکہ منصوبہ بندی اور مشقوں پر بات چیت کر رہے ہیں”۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More