یوکرینی اور روسی محتسب رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے

کیف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے محتسب دمتری لوبینٹس نے کہا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اپنی روسی ہم منصب تاتیانا موسکالکووا سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مجرمانہ تفتیش کے تحت زیر حراست شہریوں کے تبادلے پر بات چیت کی جا سکے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں یوکرینی محتسب کہا ہے کہ ہم اس مہینے کے آخر میں بات چیت کریں گے۔ اور میری خواہش ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق ان امور کو فوری طور پر حل کو لیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی روسی ہم منصب سے ملاقات میں شہریوں کی رہائی کے لیے الگ سے بات چیت کریں گے۔ کیونکہ ہم نے کئی آپشنز پر کام کیا ہے۔ اور ہمیں یہ بھی خوب معلوم ہے کہ روس کن تجاویز کو قبول کرے گا۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہماری سرخ لکیر کیا ہے۔
اس سے قبل روسی محتسب نے کہا تھا کہ ماسکو اور کیف مجرمانہ تفتیش کے تحت شہریوں کے تبادلے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More