ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی گیس کمپنی گز پروم کے سی ای او الیکسی ملر نے کہاہے کہ کمپنی نے 2022 میں چین کو سالانہ گیس کی فراہمی کے حوالے سے اپنی برآمدات کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کمپنی نے پاور آف سائبیریا گیس پائپ لائن کے ذریعے چین کو گیس کی برآمدات میں اضافہ کردیا ہے۔ 2022 میں، چین کی درخواست کی بنیاد پر گیس کی سپلائی باقاعدگی سے یومیہ کنٹریکٹ کی مقدار سے تجاوز کر گئی تھی۔ نتیجتاً ہم نے اپنی سالانہ معاہداتی ذمہ داریوں سے تجاوز کیا۔ مزید برآں ہمارے چینی ساتھیوں کی درخواست کے بعد ہم نے 31 دسمبر کو اگلے سال کے معاہدے میں طے شدہ سطح پر روزانہ کی فراہمی کو بڑھا دیا ہے۔ یعنی مقررہ تاریخ سے کئی دن پہلے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2023 کوگزپروم چین کو گیس کی فراہمی کے لحاظ سے بالکل نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
گزپروم کے سی ای او کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی سطح پر گیس کی کھپت میں اضافے کے امکانات زیادہ تر ایشیا سے وابستہ ہیں۔ بنیادی طور پر چین کے ساتھ۔ اور ہم اس علاقے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں۔
اگلی پوسٹ