امارات کا یہودی وزیر کے مسجد اقصی میں گھسنے پر شدید رد عمل ، ا سرائیلی وزیراعظم کا دور یو اے ای منسوخ

مقبوضہ بیت المقدس(پاک ترک نیوز) امارات کی جانب سے یہودی وزیر کی جانب سے مسجد اقصی میں گھسنے پر شدید رد عمل اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کا یو اے ای دورہ منسوخ ہوگیا۔اسرائیلی وزیراعظم کو 8 جنوری کو امارات کا دورہ کرنا تھا۔
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتامر بین گویر کے مسجد اقصی میں گھسنے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر یہودی وزیرکے معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔
امارات کے اس اقدام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا دورہ امارت منسوخ ہوگیا۔
متحدہ عرب امارات اور دیگرممالک کے شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے معافی مانگنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی کی موجودہ حیثیت کا احترام کرتے ہیں اور اسے بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے پر تنقید کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More