ثانیہ مرزا کاانٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ٹینس ریکٹ لٹکا دوں گی۔
ان کاکہنا تھاکہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔ مجھے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔ اب پلان یہ ہے کہ میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More