سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ کئی علاقے زیر آب آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ۔شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔
مدینہ منورہ کی ایک وادی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More