سویڈش کمپنی نے ہوا میں اڑنے والی کشتی تیار کرلی

 

لاس ویگاس (پاک ترک نیوز) سویڈن کی کمپنی نے ہوا میں اڑنے والی کشتی تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کےمطابق سویڈش کمپنی نے لاس ویگاس میں جاری کنزیومرالیکٹرانکس شو 2023میں اپنی الیکٹرک بوٹ متعارف کرائی ہے، جو پانی سے چند فٹ اوپر بلندی پر سفر کرے گی۔
16 ناٹ کی رفتار تک پہنچنے کے بعد کشتی کے ہائیڈرو فوائلز حرکت میں آجائیں گے جس سے کشتی پانی کی سطح سے اوپر اٹھ کر اپنا سفر پورا کرے گی، اس وجہ سے اس میں زیادہ توانائی کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
الیکٹرک بوٹ کو پانی کے اوپر اڑانے کے لیے ہائیڈروفائل کا استعمال کیا گیا ہے، سویڈش کمپنی، کینڈیلا کی طرف سے تیار کردہ، C8 ، 28 فٹ لمبی آل الیکٹرک سپیڈ بوٹ ہے جو 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سفر کر سکتی ہے۔
30مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی کشتی کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار ہے، جبکہ 150 آرڈرز لانچ سے پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More