ریاض (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی شہزادہ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی کی ہے۔ سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھولے گئے تھے، جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی۔