رونالڈو کیلئے کنگڈم سویٹ میں رہائش کا انتظام

 

ریاض (پاک ترک نیوز) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیلئے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام کردیا گیا۔ جہاں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی کی تمام آسائشوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔
رونالڈو کے عملے کے ارکان کے لیے سترہ کمرے مختص کیے گئے ہیں، شاہانہ سویٹ ہوٹل کی ننانوے منزلہ عمارت کے سب سے بہترین سویٹ میں سے ایک ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق اسٹار فٹ بالر ریاض کے فور سیزن ہوٹل میں ٹھہریں گے، یہاں ان کا قیام تب تک ہوگا جب وہ اپنی مستقل رہائش میں شفٹ نہیں ہوجاتے۔
کنگڈم سویٹ، جو 99 منزلہ عمارت میں سب سے بہترین ہے، ریاض کے بے مثال نظاروں کے ساتھ مہمانوں کی تفریح کا تمام سامان میسر ہے۔ جدید ترین دو منزلہ سویٹ ہوٹل کی 48ویں اور 50ویں منزل پر پھیلا ہوا ہے۔ دو منزلہ شاہانہ کنگڈم سویٹ کا ماہانہ کرایا چھ کروڑ بیاسی لاکھ روپے ہوگا۔
ممکنہ طور پر رونالڈو اور اس کا خاندان شہر کے بہترین علاقے میں ایک محل میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔ ریاض میں فروخت ہونے والی جائیدادوں میں چار ارب کے قریب مالیت کا آٹھ بیڈروم کا محل شامل ہے جس میں ایک اولمپک سائز کا سوئمنگ پول، آبشاروں سے مزید استقبالیہ اور گراؤنڈ میں تین اضافی ولاز شامل ہیں۔
سعودیہ کے النصر کلب سے رونالڈو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ سالانہ اڑتالیس ارب روپے وصول کریں گے۔ جہاں تک ان کی نئی ٹیم النصر کا سوال ہے تو وہ نو بار سعودی پرو لیگ چیمپیئن رہ چکی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More