یوکرین اور روس کے انسانی حقوق کے محتسبوں کی انقرہ میں ملاقات

انقرہ (پاک ترک نیوز)
روس کی انسانی حقوق کی کمشنر تاتیانا موسکالکووا نے کہا ہےکہ انہوں نے انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کے لیے یوکرین کی پارلیمنٹ کے کمشنر برائے انسانی حقوق دیمتری لبنیٹس سے ملاقات کی ہے۔جس میں دونوں جانب زیر حراست شہریوں کے مسائل پر بات کی گئی ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اپنے سماجی روبطے کی ویب سائٹ کےچینل پربتایا ہے کہ انہوں نے آج اپنے یوکرینی ہم محتسب دیمتری لبنیٹس کے ساتھ پہلے سے طے شدہ ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں دونوں ریاستوں کے شہریوں کے لیے انسانی امداد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یہ ملاقات انقرہ میں "21ویں صدی میں انسانی حقوق کا مستقبل” کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے دوران ہوئی ہے۔ جس میں دیگر شرکا کے ساتھ روس اور یوکرین کے محتسب بھی شریک ہیں۔
ماسکالکووا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس اور یوکرین معمولی جرائم میں زیر حراست شہریوں کے تبادلے کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔جبکہ لبنیٹس نے کہا تھا کہ وہ جنوری میں اپنی روسی ہم منصب سے ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے والے شہریوں کے باہمی تبادلہ کے معاملے پر بات چیت کر سکیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More