آذربائیجان کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 2ملین ڈالر امداد کا اعلان

 

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے مزید 2ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔
اضافی امداد کا اعلان آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ نے 09جنوری 2023 کو جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا ۔
آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے عوام اور ریاست کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے اور 2010سے اب تک تقریباً 7 ملین امریکی ڈالرز سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے خاتمے میں مدد فراہم کر چکے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More