سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک مرتبہ پھر عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر منتخب

ریاض (پاک ترک نیوز)
عرب دنیا کے ایک کروڑ 10لاکھ لوگوں کی شرکت سے کئے جانے والے سروے میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک مرتبہ پھر عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر قرار دیئے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق آرٹی ٹی وی چینل کے سروے میں 70 لاکھ افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ووٹ دیا ہے۔ٹی وی چینل نے 15 دسمبر 2022 سے 9 جنوری 2023 تک عام سروے کیا ہے جس میں 11 ملین افراد نے شرکت کی ہے۔شرکا میں سے 62.3 فیصد افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بااثر ترین لیڈر قرار دیا ہے۔
سروے کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد زاید دوسرے بااثر ترین لیڈر قرار پائے ہیں۔انہیں 29 لاکھ افراد نے ووٹ دیا ہے جبکہ مصری صدر عبد الفتاح السیسی کو بااثر عرب لیڈروں کی فہرست میں تیسرا نمبر ملا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ادارے نے گذشتہ سال بھی سروے کیا تھا جس میں شہزادہ محمد بن سلمان اول نمبر قرار پائے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More