مریم نواز 22جنوری کو پاکستان پہنچیں گی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز 22 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی ۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More