آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

 

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور موضوعات کا جائزہ اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یہ ملاقات ابوظہبی کے الشاطی پیلس میں ہوئی ۔ ملاقات کے دوران صدر شیخ محمد بن زائد نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خیرمقدم کیا ۔ملاقات میں دوستی پر مبنی تعلقات، اقتصادی تنوع کے منصوبوں اور تعاون اور موثر مشترکہ عمل کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے سازگار معیشت، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر شیخ محمد اور الہام علیوف نےمتحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونے والی کاپ28 پر تبادلہ خیال کیا جو تمام ممالک کے لیے ماحول دوست معیشت پر منتقلی کے لیے اپنے پروگرامزاور عزائم کو پیش کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گی۔
آذربائیجان کے صدر متحدہ عرب امارات کا ورکنگ دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر ابوظہبی ہفتہ پائیداری میں شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More