خیبر پی کے اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج سمری ارسال کرینگے، محمود خان

 

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج ہی سمری ارسال کریں گے۔
صوبائی کابینہ کے 86ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے جس کے لیے تمام کابینہ اراکین، حکومتی اور اپوزیشن اپم پی ایز اور بیوروکریسی کا شکر گزار ہوں۔
محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ملکی مفاد میں خیبر پختونخوا اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں صوبائی اسمبلی آج ہی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوا، وزیراعلیٰ محمود خان آج رات 10 بجے گورنر کو سمری بھیج دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More