ماسکو(پاک ترک نیوز)
یوریشین اکنامک کمیشن (ای ای سی) نے کہا ہے کہ وہ ایس سی او (شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن) اور برکس ملکوں کے ساتھ تعاون کو تیز کرنے کے ساتھ ایک مشترکہ سربراہی اجلاس کے انعقاد کے معاملے پر غور کر رہا ہے۔
سابق روسی وسط ایشیائی اور یورپی ریاستوں ادارے کے بورڈ کے چیئرمین میخائل میاسنیکووچ نے اس حوالے سے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ای ای سی میں ہم نے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ای ای سی، ایس سی او اور برکس ممالک کے درمیان تعاون کو تیز کرنے اور متعلقہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کےاعلان کو عملی طور پر تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل کی منظوری کو مکمل کرنے کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام جاری ہے۔ کمیشن نے یوریشین اکنامک فورم کے پروگرام کا مسودہ تیار کرتے مشترکہ اجلاس کے لئے 24-25 مئی 2023 کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔