ریاض (پاک ترک نیوز)
سعود ی عرب کے دارالحکومت کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے اسلامی آرٹ ’بینالے‘ میں مکہ اور مدینہ کی 143 سال پرانی نایاب تصاویرکی نمائش کا آغاز کر دیا ہےجو 23 اپریل تک جاری رہے گی۔
سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی آرٹ کی اس نمائش کو”اول بیت” یعنی پہلا گھر کے عنوان سے سجایا گیا ہے۔ اس کا مقصد اسلامی تاریخ کی نایاب تصاویر کے حوالے سے اسلامی عرب ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے مکہ ہال میں نایاب تصاویر کا انتخاب سجایا ہے۔ یہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی وہ تصاویر ہیں جو1880 کے دوران میجر جنرل محمد صادق پاشا کے کیمرے سے سب سے پہلے لی گئی تھیں۔کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے صادق پاشا کی لائبریری کا انتخاب محفوظ کیا ہے۔ اس انتخاب میں محمد صادق کی چار انمول کتابیں بھی شامل ہیں۔
کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں 8100 نایاب تصاویر کے مجموعے موجود ہیں۔ انہیں دنیا کا اہم ترین تصویری ریکارڈ مانا جا رہا ہے۔
سابقہ پوسٹ