یوکرین کا ایک رات میں 24روسی ڈرون گرانے کا دعوی

 

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین نے ایک رات میں 24روسی ڈرون گرانے کا دعوی کردیا ۔
یوکرین کے فوجی حکام کاکہناہے کہ روسی افواج کی جانب سے گزشتہ رات یوکرینی دارالحکومت کیف اور ملک کے وسطی علاقوں پر حملے کیے۔ حملوں کے دوران یوکرین کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے روس کے 24 ڈرون مار گرائے۔یوکرینی فوج کا نشانہ بننے والے ڈرونز گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے دعوی کیا ہے کہ 24 میں سے 15 روسی ڈرونز کو دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں گرایا گیا۔ یوکرینی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے مزید فضائی اور میزائل حملوں کا خدشہ ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More