تہران(پاک ترک نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پرفائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی چیف ہلاک ہوگیا۔آذر بائیجان کے سفارتخانے کی چیک پوسٹ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈز زخمی بھی ہوئے۔
آذر بائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور نے پہلے سیکورٹی چیک پوسٹ تباہ کی اور پھر سکیورٹی چیف اور گارڈز کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ حملے کی وجہ کے بارے میں بھی ابھی علم نہیں ہوسکا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہناہے کہ تہران میں ہونے والے حملے کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں ۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں تمام ہمدردیاں سینئر لیفٹیننٹ اسکیروف اورخان رضوان اوغلو کے خاندان کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی سفارتخانے اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کیلئے قربان کردی۔
اس حوالے سے نائب صدر مہربان علیوف نے کہا کہ میں اپنے ہم وطن سینئر لیفٹیننٹ اسکیروف اورخان رضوان اوغلو کے لواحقین اور دوستوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں، جو آج تہران میں ہمارے سفارت خانے کے خلاف دہشت گردانہ حملے کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔
اگلی پوسٹ