فواد چوہدری کی ضمانت منظور

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی ضمانت منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیے کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری یہ گفتگو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔
فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی، فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن اور پراسیکیوشن نے فواد چوہدری کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More