ہر اُس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے،رانا ثنا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہباس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے، یہ ہر اُس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والامارپیٹ کرنے کا جھوٹ بول رہا ہے ، ”قانون کے نیچے لاؤں گا“ کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟ قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے ، طیبہ گل کی طرح اغوا کیا ہے نہ بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے ، خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادیں قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا ۔
رانا ثناءاللہ نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین، سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا ، جھوٹے مقدمے بنوائے، گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں ، پسلیاں توڑی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے ، صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں ؟ قانونی کارروائی ہورہی ہے ، 15 کلوہیروئن تو نہیں ڈالی، اس سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More