آپ نے دہشتگردوں کے لئے دروازے کھولے: مریم نواز

 

بہاولپور (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس گھڑی چور کی حکومت 10سال رہی، آپ نے دہشتگردوں کے لئے دروازے کھولے، خیبرپختونخوا میں پولیس نہتی ہے، کمزوری کو ماننا پڑے گا ۔
بہاولپور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے جو معاہدے کیے اس کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔عوام نے بہت عزت سے نوازا، شکر گزار ہوں، عوامی رابطہ مہم مسلم لیگ ن کی قوت میں اضافہ کرے گی۔
مریم نواز نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پر حملہ اس فتنہ خان نے کیا ہے ، آئی ایم ایف معاہدے نے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، ہم اگر ریلیف دینا چاہیں بھی تو نہیں دے پارہے ہیں ۔
مریم نوازنے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، آج کل بڑا انتقام کا شور مچا رہے ہیں، میں اور حکومت انتقام پر یقین نہیں رکھتے، نوازشریف بہت جلد آنے والے ہفتوں میں پاکستان آئیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کے استعفی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ ہمارے فیملی ممبر ہیں اور نوازشریف کےدیرینہ ساتھی بھی ہیں اور ن لیگ کا حصہ ہیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More