صدراردوان نے ترکیہ میں 7روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں اور 185 آفٹر شاکس سے ملک کے جنوب مشرقی صوبوں میں تباہی کے بعد سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیر کی شب پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں صدر اردوان نے کہا کہ میں نے ملک میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے اور ترکیہ 12 فروری 2023 تک اپنےسرکاری گھروں اور دنیا بھر کے سفارتی مشنوں پر اپنے جھنڈوں کو سرنگوں رکھے گا۔
7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد جس نے ملک کے جنوب مشرق میں 10 صوبوں کو تباہ کر دیا تھا۔ کم از کم 3500افرادجاں بحق اور 15,834 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
پیر کا زلزلہ ترکی میں 1999 میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد سب سے مہلک ہے جب 17,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جن میں استنبول میں تقریباً 1,000 افرادشامل تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More