ترکیہ میں 6افرادکو 100گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اورشام میں تباہ کن زلزلے میں 100گھنٹوں کے بعد 6افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ۔
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق کی تعداد 21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،ترکیہ میں 18342افراد جبکہ شام میں 3377افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
سینکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کو بھی 30 لاکھ یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے متاثر ہزاروں افراد شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More