پی ایس ایل سے کافی اچھے کھلاڑی ملے ہیں،انضمام الحق

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے کافی اچھے کھلاڑی ملے ہیں، ہمارے پلیئرز کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے سیکھنے کو ملتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا کہ یہ جتنے بھی نوجوان لڑکے مل رہے ہیں ان کے ساتھ کام کروں، میں خود بھی ان نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے انجوائے کر رہا ہوں۔
انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، جو دنیا کی کسی بھی ٹیم سے آؤٹ نہیں ہو رہا ہے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، ہمارا وقت مختلف تھا اس دور کی کرکٹ الگ ہے، ایسے کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا کہ 6 چھکے کسی کو بھی لگ جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More