میسی کا ترکیہ، شام زلزلہ متاثرین کیلئے ایک ارب سے زائد امداد کا اعلان

 

بیونس آئرس (پاک ترک نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 5.3ملین یورو (پاکستانی روپوں میں ایک ارب ایک کروڑ 70لاکھ) کی بڑی امداد کا اعلان کردیا ۔میسی کی فاؤنڈیشن کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد شائقین انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کو فٹبال کا عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی نے شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی کیلئے خطر رقم کا اعلان کردیا ۔مشہور فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی پاکستان روپوں میں (1 ارب ایک کروڑ 70 لاکھ) امداد کا اعلان کیا ہے۔البیسیلیسٹی نیوز کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے ممکنہ طور پر شام اور ترکیہ میں زلزلے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا نجی عطیہ ہے۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More