اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے 14 سالہ نہتے فلسطینی کو شہید کردیا

 

مقبوضہ بیت المقد س (پاک ترک نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے نہتے14 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جینن شہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے فلسطینی لڑکے قصی رضوان واکد کو شہید کیا ۔جنین کے نائب گورنر کمال ابو الرب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دوپہر کے وقت کیمپ پر دھاوا بول دیا ، اس آپریشن میں تین فلسطینی زخمی اور ایک نوجوان شہید ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر تقریباً روزانہ رات کے چھاپے شروع کیے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ ماہ ایک چھاپے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں نئے سال کے آغاز سے اب تک 43 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More