کورولش عثمان کے اہم کردار اہلیہ سمیت ترکیہ زلزلے میں ملبے تک دب تک انتقال کر گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار جاگدس جانکایا اپنی اہلیہ اہلیہ زلان ٹگرس سمیت ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ملبے تلے دب کر انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار ادا کرنیوالے معروف اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔
پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔
پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
جاگدس جانکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف کورولش عثمان میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More