وزیر اعظم رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے ،وزیر خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ترکیہ جائیں گے ان کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور اس کے علاوہ وہ ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی جائیں گے، دورے کے حوالے سے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کا اہم مقصد ترکیہ سے اظہار ہمدردی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More