انقرہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہےکہ ترک بھائیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کےزلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورکیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑاہے ۔مل کر اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فضائی اور زمینی راستے مدد جاری رکھیں گے ۔
وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان حکام کے حوالے کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف انقرہ سے زلزلہ متاثرعلاقوں کا دورہ کر نےکیلئے آدیامان پہنچے تھے۔