کراچی ( پاک ترک نیوز) پولیس آفس پر دہشت گرد حملے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے2 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پردہشتگرد حملے میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے جانے والے 2 دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق مقابلےمیں مارےگئےایک دہشگرد کی شناخت زالا نور کے نام سے ہوئی،زالا نور وزیرستان کا رہائشی تھا،دوسرے دہشتگرد کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے،کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔
کراچی شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس میں حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار سمیت دو افراد شہید ہو گئے تھے۔
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو کلیئر کرالیا۔ کلیئرنس آپریشن میں پاک فوج ایس ایس جی کی دو ٹیموں اور رینجرز کے اسپیشل آپریشنز ونگ نے بھی حصہ لیا۔
کراچی پولیس کے دفتر پر 8 سے 10 دہشت گرد شام سات بجے کے قریب داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر کے شاہراہ فیصل کو عام ٹریفک کیلیے بند کیا گیا جبکہ دفتر کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔
دہشت گردوں کے کے پی آفس میں داخل ہونے کے بعد شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی جبکہ دیگر تھانوں سے نفری بھی طلب کی گئی۔
علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز، رینجز اور پاک فوج کے دستے بھی کلیئرنس آپریشن کیلیے پہنچے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق دہشتگرد عقبی راستے سے عمارت میں داخل ہوئے تھے۔