شمالی کوریا کا ایک اوربیلسٹک میزائل کا تجربہ

 

سیئول (پاک ترک نیوز) جنوی کوریا حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔شمالی کوریا کا یہ اقدام اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں سے پہلے سامنے آیا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود میں مشرق کی جانب ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ نے یہ اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More