انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا

 

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 12 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔امریکی کرنسی ڈالر اضافے کے بعد263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 94 پیسے سستا ہو کر 261 روپے 88 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 262 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More