میکسیکو ،بس حادثہ میں17 تارکین وطن ہلاک 13زخمی

 

میکسیکو سٹی(پاک ترک نیوز) میکسیکو میں بس حادثے کے نتیجے میں 17تارکین وطن ہلاک جبکہ 13زخمی ہوگئے ۔بس میکسیکو کے جنوبی شہر تاپا چولا سے میکسیکو سٹی آرہی تھی کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
تارکین وطن کو لے جانے والی بس میکسیکو میں حادثے کا شکار ہوئی ۔بس میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سوار تھے ۔بس حادثے کے نتیجے میں 13تارکین وطن زخمی بھی ہوئے ہیں ۔بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔
خادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 15 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ شدید 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو نے دوران علاج دم توڑ دیا اور مزید 5 کی حالت نازک بونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ٹریفک حادثے میں محفوظ رہنے والے باقی مسافروں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔ یہ بس ایک پرائیوٹ کمپنی کی ملکیت تھی۔ حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی ہلاک ہوگئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More