ندا ڈار ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالی بائولر بن گئیں

 

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ویمنز ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالی بائولر بن گئیں ۔
36 سالہ آل راؤنڈر نڈا ڈار نے 130 ٹی 20 میچز کھیل کر 126 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کی باؤلر انیسہ محمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی باؤلر بن گئیں۔
ندا ڈار نے یہ ریکارڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اپنے نام کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی باؤلر انیسہ محمد نے 125 جبکہ آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے 122 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More