معروف ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا بھی 1400ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف ٹیلی کام کمپنی ایرکسن نے بھی سویڈن میں 1400ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹیلی کام کا ساز و سامان بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ایرکسن نے سویڈن میں 1400ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ایرکسن کمپنی کا کہنا ہے کہ اخراجات کو کم کرنے کی ایک حکمت عملی کے تحت ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایرکسن ترجمان کے مطابق کمپنی اور سویڈش لیبر آرگنائزیشن کے درمیان اخراجات میں کمی کے حوالے سے کئی مہینوں تک بات چیت ہوئی اور اب اس صورتحال کو ہینڈل کرنے کے لیے سویڈش یونینوں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔
کچھ افراد کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاشی صورتحال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں دیگر ممالک میں بھی مزید ہزاروں ملازمتوں کے خاتمے کے اعلانات ہوں گے۔ آخری بار ایرکسن نے 2017 میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More