معاشی بحران کے باعث دفاعی بجٹ میں کمی کا فیصلہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) معاشی بحران کے باعث ملکی دفاعی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی مد میں فوج کے اخراجات میں 35 فیصد، فوج کے یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، دفاعی اور حربی سامان کی امپورٹ لوکل کرنسی یا کرنسی سواپ کے تحت ہوگی۔
دفاعی بجٹ میں راشن اور کھانے پینے کی اشیاء کے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔
ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن میٹنگز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری نافذ العمل کر دی گئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More