دمشق (پاک ترک نیوز)
6 فروری کے زلزلوں سے تباہ شدہ شام کے شمالی علاقوں میں انسانی امداد کے تقریباً 200 طیارے پہنچ چکے ہیں۔ جن میں سے 70 سے زیادہ طیارے روس کے زیر کنٹرول حمیمیم ایئربیس پر اترے جہاں سے امدادی سامان زمینی راستے سے زلزلہ زدگان تک پہنچایا جا رہا ہے۔
شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تعاون کے ایک حصے کے طور پر روسی گروپ آف فورسز کی مدد سے دوسرے ممالک سے انسانی امداد پہنچ رہی ہے۔ امدادی سامان بھیجنے والے ملکوں میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، مصراور دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ یورپی یونین، امریکہ، چین اور سابقہ روسی ریاستیں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 فروری سے اب تک 19 بیرونی ممالک سے انسانی امداد کے ساتھ 198 طیارے شام پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے 73 طیارے روس کے زیر کنٹرول ایئربیس پر اترے۔ رپورٹ میں مزید کہا کہ 283 ٹن سے زیادہ انسانی امداد لوگوں کے درمیان تقسیم کی جا چکی ہے۔
سابقہ پوسٹ