ترک زلزلہ متاثرین کی مدد کے بعد واپس جانیوالے فلسطینی کو اسرائیلی فورسز نے شہید کردیا

 

نابلس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے بعد پانچ روز قبل وطن واپس آنے والے فلسطینی کو شہید کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نابلس کے جنوب میں زاتارا گاؤں میں اسرائیلی فوج کے زیر تحفظ آباد کاروں نے ایک 37سالہ فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ۔شہید ہونیوالے شخص کی شناخت سمیح الاقتاش کے نام سے ہوئی ہے جس کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
شہید فلسطینی پانچ بچوں کا باپ اور ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے بعد پانچ روز قبل وطن واپس آئے تھے۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ نابلس کے جنوب میں واقع دیہات حوارا، زاتارا، بورین اور اسیرہ القبلیہ میں آباد کاروں کے ہنگامے میں کم از کم 390 فلسطینی زخمی ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر اسرائیلی فوج کی طرف سے چلائی گئی آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔ نیز آباد کاروں کی طرف سے لگائی گئی وسیع آگ سے دھواں اٹھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More