مسجد الحرام ،50زبانوں میں رہنمائی کی سہولت سےایک کروڑ زائرین مستفید ہو چکے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ 50 زبانوں میں زائرین کو رہنمائی کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں ترجمان زائرین کی خدمت پر 24 گھنٹے مامور کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب کےسرکاری میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سیکریٹری ادارہ ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں دو طرح سے ترجمے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر براہ راست رہنمائی خود ان کی اپنی زبان میں دی جا رہی ہے۔
اسی طرح مسجد الحرام میں وعظ کی مجلسوں اور خطابات نیز علمی لیکچرز کے ترجمے بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ منارت الحرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم کے ذریعے بھی ترجمہ شدہ خطباتِ ہدایات اور لیکچرز کے ترجمے پیش کیے جا رہے ہیں۔یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ رواں ہجری سال کے پہلےپانچ ماہ کے دوران ان تراجم سے ایک کروڑ افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔جبکہ حرمین شریفین انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر استقبالیہ مراکز پر بھی ان کی اپنی زبان میں رہنمائی مل سکے۔اسی طرح سکیورٹی اداروں، وزارت حج وعمرہ اور سعودی ہلال احمر کے ساتھ رابطے زائرین کی اپنی زبان میں فراہم ہوں۔
مزید یہ کہ عربی زبان نہ جاننے والوں کو مقدس و تاریخی مقامات کے بارے میں معتبر معلومات زائرین کی اپنی زبان میں مہیا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More