پی ایس ایل 8،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آج راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔
گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More