بھارتی رہنما اپنے سیاسی عزائم کیلئے بین الاقوامی تنازعات پر گفتگو سے پرہیز کریں،ترجمان دفتر خارجہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار بریفننگ میں کہنا تھا کہ بھارتی رہنما اپنے سیاسی عزائم کے لیے بین الاقوامی تنازعات پر گفتگو سے پرہیز کریں۔آزاد کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ چھوڑنا ہوگا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ذریعے ظلم کررہا ہے۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مشاورت ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر کی دعوت پر قطر کا اہم دورہ کیا۔قطر کانفرنس میں شہباز شریف نے پاکستانی نقطہء نظر رکھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر قطر سے ملاقات کرکے تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے اہم دورے پر ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام میں خواتین کے حقوق اور کردار پر کانفرس سے خطاب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مشاورت ہوئی۔2016ء کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر ڈائیلاگ ہوا۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیری خواتین پر ظلم جاری رکھے ہوئے ہے۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 20 سالوں میں 682 خواتین کو قتل، 11 ہزار خواتین کی عزتیں لوٹی گئیں۔آئندہ ہفتے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بحرین اور برطانیہ کے اہم دورے کریں گی۔حنا ربانی کھر 10 مارچ کو بحرین میں مناما کانفرس میں شرکت کریں گی۔
حنا ربانی کھر برطانیہ میں کامن ویلتھ فارن منسٹرز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کی طرف سے افغان معاملات کون دیکھ رہا ہے ؟
جواب میں ترجمان دفتر خارجہ زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں افغان امور کے لیے خصوصی ڈیسک کام کررہا ہے۔وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری احسن شاہ افغان امور سر انجام دے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارت میں اجلاس میں شرکت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کا دورہ کریں گے یا نہیں، فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کردیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More