الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی۔
پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک لاہور کے حلقوں میں الیکشن ہو گا، مجموعی طور پر پنجاب کے 297 حلقوں میں بیورو کریسی کو ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More