روس کا نام بدلنے کی درخواست منظور

کیف ( پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حکومت کو یوکرینی زبان میں روس کا نام تبدیل کرکے ماسکووی رکھنے کے عوامی مطالبے کی روشنی میں اس معاملے پرغور کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں
یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل کویہ ہدایات ایک درخواست کےنتیجے میں سامنے آئی ہیںجس نے صدر زیلنسکی کی ویب سائٹ پردرخواست کی منظوری کے لئے لازم 25,000 عوامی دستخط اکٹھے کرنے کی شرط پوری کر لی ہے۔
یوکرین کے صدر نے شمیگال سے کہا کہ وہ اس بات کا مطالعہ کریں کہ آیا یہ اقدام تاریخی اور ثقافتی تناظر میں ممکن ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے کیا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔درخواست میں روسی فیڈریشن کی اصطلاح کو ماسکو فیڈریشن اور روس کو ماسکووی سے بدلنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قبل ازیںدسمبر 2021 میں یوکرینی علاقوں لیووف اور روونو کے علاقائی حکام کی طرف سے پیش کیے جانے والے اسی طرح کے اقدامات کے بعد جنوری 2022 میں کیف سٹی کونسل نے روس کا نام بدل کر ماسکووی رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More