اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے میں آج تین الگ، الگ اہم اجلاس ہوں گے۔
الیکشن کمیشن میں آج پنجاب اور خیبر پی کے میں عام انتخابات کی تیاریاں کے حوالے سے تین الگ الگ اہم اجلاس ہوں گے ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور چیف سیکرٹری پنجاب بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری دفعہ 144 سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر رپورٹ پیش کریں گے۔
گورنر خیبرپختو نخوا حاجی غلام علی آج الیکشن کمیشن میں دن دو بجے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق حتمی مشاورت کریں گے۔
الیکشن کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کرے گا۔