اناج کےمعاہدے میں پھر 60 دن کی توسیع

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نےکہا ہے کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کے معاہدے میں 60 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
روسی نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشینن جو ترکیہ اور اقوام متحدہ کے ایما پر یوکرین سے ہونے والے اس معاہدے کے انچارج ہیںنے بھی بیان دیاہے کہ معاہدے میں توسیع کی گئی ہے اور اس توسیع کی 60 دن کی مدت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اور اس کے دوبارہ پیکیج معاہدے کے طور پر تصدیق کی گئی ہے۔
تاہم نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے زور دے کر کہا کہ ماسکو اس بات کو یقینی بنانے پر اصرار کرے گا کہ معاہدے کے دوسرے حصہ کے طور پر روس سے کئے گئے وعدہ پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جس کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں روسی زرعی مصنوعات کی فراہمی پر تمام پابندیاں، براہ راست اور بالواسطہ، ہٹا دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ روسی زرعی برآمدات پر سے پابندیاں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ مگر یہ انتہائی تکلیف دہ حد تک سست روی کا شکار ہے۔
گرشکو نے کہا، "مجھے اس بات کا بھی اعادہ کرنا ہے کہ ہماری کھادیں، جن کی ہم غریب ترین ممالک کو مفت ترسیل کے لیے تیار ہیںان کی فراہمی کی راہ میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More