آسٹریلیا بھی جنگی جنون میں مبتلا

 

کینبرا (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا بھی جنگی جنون میں مبتلا ہوگیا ۔آسٹریلیا امریکہ سے 220 ٹام ہاک کروز میزائل خریدے گا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تقریباً 900 ملین ڈالر کے معاہدے میں فروخت کی منظوری کے بعد آسٹریلیا نے ریاستہائے متحدہ سے 220 ٹوماہاک کروز میزائل خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
چین کی جانب سے بڑھتے خدشات کے باوجود یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا جب پینٹا گون کا کہنا تھا کہ 220 ٹوماہاک کروز میزائل اور تکنیکی مدد شامل ہے، یہ معاہدہ کچھ روز بعد ہی منظر عام پر آیا جب آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ وہ تین نیوکلیئر پاور حملہ آبدوزیں خریدے گاجن کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More