ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں نماز اور جمعہ کا خطبہ سوشل میڈیا پر نشر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے تاہم اس پر نشر ہونے والے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے مواد سے اسلام کی دعوت کو نقصان پہنچتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاؤڈ سپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔